کراچی: پراونشل رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل نے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔
محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق بیراجوں پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پنجند بیراج پر گزشتہ 6 گھنٹوں میں پانی میں 177685 کیوسک کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد آمد و اخراج 384,124 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ تریموں بیراج پر بھی پانی میں 74075 کیوسک اضافہ ہوا، جہاں آمد و اخراج 449,668 کیوسک تک پہنچ گیا۔
گڈو بیراج پر پانی کی آمد 365,588 کیوسک جبکہ اخراج 327,959 کیوسک رہا۔ اسی طرح سکھر بیراج پر پانی کی آمد 329,800 کیوسک اور اخراج 280,190 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
کوٹری بیراج پر بھی پانی کی سطح میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں آمد 243,055 کیوسک اور اخراج 222,500 کیوسک نوٹ کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے مانیٹرنگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔
مانیٹرنگ سیل کے مطابق دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال پر مکمل نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اقدامات اٹھائے جا سکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
