Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف کی چینی وزیراعظم سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

Now Reading:

وزیراعظم شہباز شریف کی چینی وزیراعظم سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
وزیراعظم شہباز شریف کی چینی وزیراعظم سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

بیجنگ: وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی، جس میں وفود کی سطح پر بات چیت کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں پروقار ظہرانہ دیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاک چین تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہر موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں مشترکہ ایکشن پلان 2024-2029 پر دستخط کو اہم سنگ میل قرار دیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی انتھک اصلاحاتی کوششوں کے امید افزا نتائج صرف چین کی بھرپور حمایت سے ممکن ہوئے ہیں

۔ انہوں نے جلد چینی کیپیٹل مارکیٹ میں پانڈا بانڈز متعارف کرانے کے پاکستان کے ارادے کا بھی اظہار کیا۔

پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک فیز ٹو، سائنس و ٹیکنالوجی، آئی ٹی، میڈیا اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے متعدد ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

Advertisement

وزیراعظم نے گزشتہ دہائی میں پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں سی پیک کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے قراقرم ہائی وے، ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن اور گوادر پورٹ کی مکمل آپریشنلائزیشن پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے سی پیک فیز ٹو کے ساتھ ساتھ پانچ نئے راہداری منصوبوں پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا اور بزنس ٹو بزنس تعاون اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر روشنی ڈالی۔ وزیراعظم نے چینی ہم منصب کو بیجنگ میں ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس کے بارے میں بتایا جس میں 300 سے زائد پاکستانی اور 500 چینی کمپنیاں شریک ہوں گی۔

اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک آئندہ برس پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ شایان شان طریقے سے منائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر شی جن پنگ کے عالمی گورننس، گلوبل سیکیورٹی اور سولرائزیشن انیشیئیٹیوز کی بھرپور حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر