
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے بڑے ٹاکرے نے شائقین کرکٹ میں جوش و خروش بڑھا دیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان یہ اہم میچ اتوار کو کھیلا جائے گا، جس کے باعث ٹکٹس کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
کرکٹ کے اس روایتی مقابلے کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ میچ کے ٹکٹس کی کم سے کم قیمت ساڑھے 350 درہم یعنی تقریباً 27 ہزار پاکستانی روپے مقرر کی گئی ہے، جو عام شائقین کے لیے مہنگی ثابت ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے پچھلے میچ میں ہینڈ شیک تنازعہ بھی سامنے آیا تھا، جس میں میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستانی کپتان کو بھارتی کپتان سے ہاتھ ملانے سے منع کیا تھا۔ اس فیصلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے آئی سی سی سے ریفری کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔
بعد ازاں اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستانی کپتان سے باضابطہ طور پر معافی مانگ لی، جس کے بعد معاملہ ختم ہوا۔ اب شائقین کی نظریں اتوار کے روز ہونے والے پاک بھارت میچ پر جمی ہوئی ہیں، جسے دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News