
پاکستان کے مقامی تیل و گیس کے شعبے سے خوشخبری، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے پوٹھوہار ریجن میں ڈھوک سلطان-3 کنویں سے تیل و گیس کی نئی دریافت کا اعلان کیا ہے۔
پی پی ایل کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، ڈھوک سلطان-3 سے یومیہ 2113 بیرل خام تیل اور 4.13 ملین مکعب فٹ (ایم ایم سی ایف ڈی) گیس حاصل ہوئی ہے، جو ملکی توانائی کے شعبے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔
اعلامیے کے مطابق یہ دریافت پوٹھوہار خطے میں تیل کی دوسری بڑی اور گہری دریافت ہے، جو علاقے میں ہائیڈروکاربن ذخائر کی بھرپور موجودگی کی نشاندہی کرتی ہے۔
پی پی ایل کے مطابق یہ کامیابی پوٹھوہار-کوہاٹ ذیلی بیسن میں مزید ممکنہ ذخائر کی موجودگی کا واضح اشارہ ہے، جس سے نہ صرف مقامی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News