Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب پولیس کی بڑی کارروائیاں، 10 ہزار سے زائد خطرناک مجرمان گرفتار

Now Reading:

پنجاب پولیس کی بڑی کارروائیاں، 10 ہزار سے زائد خطرناک مجرمان گرفتار
پنجاب پولیس کی بڑی کارروائیاں، 10 ہزار سے زائد خطرناک مجرمان گرفتار

لاہور:  پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق قتل، اغوا برائے تاوان، ڈکیتی، زیادتی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور آپریشنز کیے گئے۔

رواں سال کے دوران پولیس نے 4254 گینگز کے 10 ہزار 470 خطرناک مجرمان گرفتار کیے، جن کے قبضہ سے 2 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ برآمد شدہ سامان میں گاڑیاں، موٹر سائیکلیں، موبائل فونز، سونا، مویشی اور نقدی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار

اس کے علاوہ پولیس نے کارروائیوں میں مجرمان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا، جن میں 1336 کلاشنکوف، 2298 رائفلز، 27 ہزار 466 پسٹلز، 2458 بندوقیں، 363 ریوالور اور 2 لاکھ کے قریب گولیاں شامل ہیں۔

Advertisement

صرف صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہی 2141 گینگز کے 4776 مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صوبے کو “کرائم فری پنجاب” بنانے کے لیے خطرناک مجرمان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر