
کراچی میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سندھ حکومت نے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اس موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے تقریب سے خطاب کیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ پہلا صوبہ ہے جس نے ملک میں الیکٹرک بسیں متعارف کرائیں، جبکہ کراچی پہلا شہر ہے جہاں پنک بس سروس کے بعد اب پنک ای وی اسکوٹی سروس بھی شروع کی جا رہی ہے۔
ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ سندھ پاکستان کا وہ پہلا صوبہ ہے جس نے الیکٹریک بسس متعارف کروائیں پھر پبلک ٹرانسپورٹ میں خواتین کیلئے مخصوص پنک بس سروس متعارف کروائیں اور آج الیکٹریک اسکوٹر خواتین میں بلکل مفت تقسیم کی جارہی ہیں، تاکہ خواتین باآسانی اپنی منزل پر پہنچ سکیں کیونکہ پاکستان… pic.twitter.com/b56ca6UNVW
Advertisement— PPP (@MediaCellPPP) September 25, 2025
انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے کردار کے بغیر معاشرے اور ملک کی ترقی ممکن نہیں، اس لیے سندھ حکومت انہیں سہولتیں اور خودمختاری فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ شہید بینظیر بھٹو خواتین کو بااختیار دیکھنے کی خواہش رکھتی تھیں اور انہی کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے حکومت سندھ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں نئے اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر جلد ہی پنک ای وی ٹیکسی سروس بھی شروع کی جائے گی۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پنک اسکوٹی صرف ایک مشین نہیں بلکہ خواتین کی خودمختاری کی طرف پہلا قدم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں پہلی بار الیکٹرک بسیں پیپلزپارٹی کی حکومت نے متعارف کرائیں اور اب پنک اسکوٹی کے بعد پنک ٹیکسی سروس بھی جلد لانچ کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News