Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا ریپ اسکینڈل، پولیس کی تحقیقات میں لرزہ خیز انکشافات

Now Reading:

کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا ریپ اسکینڈل، پولیس کی تحقیقات میں لرزہ خیز انکشافات
کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا ریپ اسکینڈل، پولیس کی تحقیقات میں لرزہ خیز انکشافات

کراچی:  قیوم آباد کے علاقے میں بچوں اور بچیوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کے خلاف تحقیقات میں ہولناک حقائق سامنے آئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم گزشتہ 9 سال سے علاقے میں کمسن بچیوں اور بچوں کو نشانہ بناتا رہا اور اس دوران اس نے 286 بچیوں کی فہرست تیار کر رکھی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی زیادتی کا شکار بننے والی کئی بچیاں اور ان کے خاندان علاقہ چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ ملزم کے قبضے سے 350 سے زائد نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں، جن میں ایک ہی بچی کے ساتھ کئی بار کی گئی زیادتی کی ریکارڈنگ بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک اسٹار سڈ ریپر کے فلک شبیر پر سنگین الزامات، ماضی کے رازوں سے پردہ اٹھادیا

تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ ملزم 2011 میں ایبٹ آباد سے کراچی آیا اور قیوم آباد میں مختلف دکانوں پر کام کرتا رہا۔ 2016 کے بعد اس نے ایک کریانہ اسٹور اور پھر شربت کا ٹھیلا بھی لگایا۔ مزید انکشاف ہوا ہے کہ اس نے علاقے میں ایک کوارٹر کرائے پر لے رکھا تھا جہاں وہ بچیوں کو لے جایا کرتا تھا۔

Advertisement

پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری اس وقت ممکن ہوئی جب اس کے گھر سے ایک بچی کے ہاتھ لگی ہوئی یو ایس بی میں موجود شواہد سامنے آئے۔ برآمد شدہ موبائل فونز اور یو ایس بی میں موجود مواد کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں کہ وہ تصاویر اور ویڈیوز کس مقصد کے لیے محفوظ کی گئی تھیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کی فیس بک آئی ڈی بھی تفتیش کے دائرے میں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر