
ملک بھر میں بجلی صارفین کے لیے ایک اور مہنگائی کی لہر آنے والی ہے۔
نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) میں بجلی کی قیمت میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، سی پی پی اے نے اگست 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کروائی ہے، جس پر سماعت 29 ستمبر کو ہوگی۔
حکومتی پالیسی گائیڈلائنز کے تحت، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی کیا جائے گا، اور امکان ہے کہ اکتوبر کے بجلی کے بلوں میں اگست کی یہ ایڈجسٹمنٹ شامل کی جائے گی۔
نیپرا نے گذشتہ ہفتے کے الیکٹرک کے لیے جون اور جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس کے تحت کے الیکٹرک کے صارفین کو دو ماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں 2 روپے 57 پیسے فی یونٹ کمی کی صورت میں ریلیف ملا ہے۔
باقی ڈسکوز صارفین کے لیے جولائی کی ایڈجسٹمنٹ میں 1 روپے 79 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے، جس کا فائدہ رواں ماہ کے بلوں میں دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News