
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے تین ملکی کرکٹ سیریز کی فتح سیلاب متاثرین کے نام کر دی۔
اس موقع پر کپتان اور قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے اعلان کیا کہ وہ سیریز کے تمام میچوں کی فیس فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیہ کریں گے۔
سلمان آغا نے کہاکہ ہم مشکل کی گھڑی میں مصیبت میں گھرے اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، سب کو ایک ہو کر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے۔
شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پیغام میں کہاکہ وطن کی مٹی آج ہم سے سیلاب زدگان کی مدد کا تقاضا کر رہی ہے۔ میری قوم سے اپیل ہے کہ وہ فلڈ ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News