Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی دباؤ پر میچ ریفری کی ملی بھگت کا بھانڈا پھوٹ گیا

Now Reading:

بھارتی دباؤ پر میچ ریفری کی ملی بھگت کا بھانڈا پھوٹ گیا
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی

ایشیا کپ 2025 کے ایک اہم میچ میں میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کے کردار پر سنگین سوالات کھڑے ہو گئے ہیں، جہاں معتبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ میچ ریفری نے جان بوجھ کر بھارتی عہدیداروں کے دباؤ میں آ کر متنازعہ فیصلے کیے۔

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی اندرونی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں، جن میں واضح ہو گیا ہے کہ اینڈی پائیکرافٹ نے ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی کی۔

ذرائع کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے وینیو منیجر کے کہنے پر پاکستانی کھلاڑی سلمان علی آغا کو بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو سے ہاتھ ملانے سے روکا گیا، جبکہ عین ٹاس کے وقت ان کا مائیک میوٹ کر کے انہیں خاموش رہنے پر مجبور کیا گیا۔

حیران کن طور پر میچ ریفری نے براہِ راست سلمان آغا کو ہدایت دی، حالانکہ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق وہ صرف ٹیم منیجر کے ذریعے ہی پیغام دے سکتا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سوریا کمار یادیو کے آپریشن سندور جیسے سیاسی اور اشتعال انگیز جملے پر کارروائی نہیں کی گئی تاکہ انہیں جرمانے سے بچایا جا سکے۔

Advertisement

ان تمام اقدامات سے یہ بات عیاں ہو چکی ہے کہ یہ سب کچھ پری پلان تھا، جس کا مقصد بھارت کے سیاسی اور کرکٹنگ مفادات کو تحفظ دینا تھا۔

پاکستان کی جانب سے میچ ریفری کی تبدیلی کی باضابطہ درخواست دی گئی ہے تاہم اس کو تسلیم کرنا بھارت کے خفیہ ایجنڈے کو بے نقاب کرنے کے مترادف ہوگا۔

یہ تمام صورتحال اس افسوسناک حقیقت کی عکاسی کرتی ہے کہ بھارت کرکٹ جیسے غیرجانبدار کھیل کو بھی اپنی سیاست اور پروپیگنڈے کا میدان بنا چکا ہے۔

ایک طرف فلموں میں پاکستانی فنکاروں کو غدار قرار دیا جاتا ہے، دوسری طرف گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کے درمیان تعلقات پر سیاست مسلط کی جا رہی ہے۔

سوال یہ ہے کہ کیا اب کرکٹ بھی بھارتی دباؤ اور چالاکیوں سے آزاد رہ پائے گی، یا دنیا صرف تماشائی بنی رہے گی؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر