Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیا کپ 2025، پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے ہرا دیا

Now Reading:

ایشیا کپ 2025، پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے ہرا دیا

ایشیا کپ 2025 کے چوتھے میچ میں پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے شکست دے دی۔

عمان کی پوری ٹیم 161 رنز کے تعاقب میں 16.4 اوورز میں 67 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

عمان کی جانب سے عامر کلیم نے 13 اور حماد مرزا نے 27 رنز بنائے ان دونوں بیٹرز کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہو سکا۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب، صفیان مقیم اور فہیم اشرف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ایشیا کپ 2025 کے چوتھے میچ میں پاکستان نے جیت کے لیے عمان کو 161 رنز کا ہدف دے دیا۔

Advertisement

اس سے قبل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے ایشیا کپ 2025 گروپ اے کے میچ میں پاکستان نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد حارث سب سے نمایاں بیٹسمین تھے جنہوں نے 66 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی۔

صاحبزادہ فرحان نے 29، حسن نواز 9، محمد نواز 19 اور فہیم اشرف نے 8 رنز بنائے جبکہ فخر زمان 23 رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔

عمان کی جانب سے شاہ فیصل اور عامر کلیم نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ محمد ندیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

May be an image of ‎1 person and ‎text that says "‎DPWORLD ASIA CUP 2025 PLAYING XI Vs OMAN ONE NATION ONE PASSION Salman Ali Agha (C) Sahibzada Farhan Saim Ayub Fakhar Zaman Hasan Nawaz Mohammad Nawaz بید PEP OPWORLD ASIA CUP TCL DEES Mohammad Haris (wk) Faheem Ashraf Shaheen Shah Afridi Abrar Ahmed Sufyan Moqim .com.pk /PakistanCricketBoard TheRealPcb 0 TheRealPeb /PakistanCricketOfficial‎"‎‎

Advertisement

گرین شرٹس کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ بڑا اسکور کر کے دباؤ ڈالیں، انہوں نے مزید کہا کہ کچھ وقت سے بہت اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

عمان کے کپتان جتیندر سنگھ کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے، ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ عمان کے لیے تاریخی لمحہ ہے۔

پاکستان اسکواڈ: صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، محمد حارث، فخر زمان، سلمان آغا (کپتان)، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، ابرار احمد

عمان اسکواڈ: جتیندر سنگھ (کپتان)، عامر کلیم، حماد مرزا، وینائک شکلا، حسنین شاہ، شاہ فیصل، محمد ندیم، زکریا اسلام، سفیان محمود، شکیل احمد، سمے شری واستو

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
ٹی 20 میں سنچری کا نیا ریکارڈ، فل سالٹ نے جنوبی افریق بالرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا
ایشیا کپ 2025: پاکستان آج عمان کے خلاف میدان میں اترے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر