
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقوامِ متحدہ میں پائیدار، جامع اور لچکدار عالمی معیشت کے لیے پہلے دو سالہ سربراہی اجلاس میں شرکت کی، جہاں انہوں نے عالمی مالیاتی ڈھانچے کی عدم مساوات پر مبنی ساخت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
اپنے خطاب میں اسحاق ڈار نے ترقی پذیر ممالک کو درپیش ناقابلِ برداشت قرضوں کے بوجھ، ماحولیاتی بحران اور پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کے لیے درکار مالیاتی وسائل کی شدید کمی کو اجاگر کیا۔
انہوں نے زور دیا کہ ترقی اور ماحولیاتی مالیات میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے تاکہ عالمی مالیاتی نظام میں توازن لایا جا سکے۔
نائب وزیراعظم نے عالمی معیشت میں بنیادی اور فیصلہ کن اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک جامع، منصفانہ اور شراکت دارانہ اقتصادی نظام ہی دنیا کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News