
دبئی: ایشیا کپ میں بھارت کے ہاتھوں عمان کی شکست کے بعد ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا آغاز ہوگیا، جس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
اس شکست کے ساتھ ہی عمان کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہو گیا جبکہ سری لنکا، بنگلہ دیش، اور پاکستان کے ساتھ بھارت بھی اگلے مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق سپر فور میں گروپ اے سے بھارت اور پاکستان جبکہ گروپ بی سے سری لنکا اور بنگلا دیش نے کوالیفائی کیا ہے۔ یوں ایشیا کپ کے اگلے مرحلے کی چاروں ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ 2025 : بھارت نے عمان کو 21 رنز سے شکست دیدی
سپر فور شیڈول
20 ستمبر، دبئی: بنگلا دیش بمقابلہ سری لنکا
21 ستمبر، دبئی: پاکستان بمقابلہ بھارت
23 ستمبر، ابوظبی: پاکستان بمقابلہ سری لنکا
24 ستمبر، دبئی: بنگلا دیش بمقابلہ بھارت
25 ستمبر، دبئی: پاکستان بمقابلہ بنگلا دیش
26 ستمبر، دبئی: بھارت بمقابلہ سری لنکا
ٹورنامنٹ کا فائنل 28 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا جس میں سپر فور کی ٹاپ دو ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News