
دوحہ: قطر نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے کے بعد امریکا کے ساتھ ایک نئے دفاعی معاہدے کی ضرورت پہلے سے زیادہ اہم اور فوری ہوگئی ہے۔
اس بات کا اظہار قطری وزارت خارجہ کی جانب سے اُس ملاقات کے بعد کیا گیا جو دوحہ میں قطر کے امیر اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ہوئی۔
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، اسٹریٹجک شراکت داری اور خطے کی سلامتی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر خطے میں استحکام چاہتا ہے اور کسی بھی مستقبل کے حملے کو روکنے کے لیے پرعزم ہے۔
مزید پڑھیں: قطر امریکا کا اتحادی ہے، اسرائیل قطر پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا، صدر ٹرمپ
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی کہا کہ قطر کے ساتھ نیا دفاعی معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ امریکا اور قطر کی سیکیورٹی پارٹنرشپ ہر صورت برقرار رہے گی اور دونوں ممالک کا مشترکہ ہدف خطے کو محفوظ اور مستحکم بنانا ہے۔
مارکو روبیو نے قطر کی ثالثی کوششوں کو بھی سراہا اور کہا کہ قطر کی کاوشیں اسرائیل اور حماس کے درمیان امن ڈیل میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ ان کے بقول قطر کی سفارت کاری کے نتیجے میں یرغمالیوں کی رہائی کے امکانات روشن ہوئے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پیشرفت خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اسرائیلی حملوں کے تناظر میں امریکا-قطر تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News