Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کا ماتم شروع ہو گیا

Now Reading:

ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کا ماتم شروع ہو گیا

 ایشیا کپ 2023 کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا ٹرافی نہ ملنے پر واویلا شدت اختیار کر گیا ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی کے سخت مؤقف نے بھارتی بورڈ کے تکبر اور کھیل کے تقدس سے عاری رویے کو ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کے فائنل کے بعد جب بھارت کی ٹیم نے روایتی ہٹ دھرمی اور تکبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کیا، تو اے سی سی صدر محسن نقوی نے اصولی مؤقف اختیار کرتے ہوئے ٹرافی دوبارہ دینے سے انکار کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرافی دینا صدر کا استحقاق ہے، اور جو ٹیم اس عزت کو قبول نہ کرے، اسے دوبارہ موقع نہیں دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے اب ایشیا کپ کی ٹرافی اور میڈلز حاصل کرنے کے لیے آئی سی سی میں احتجاج درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement

نومبر میں ہونے والی آئی سی سی میٹنگ میں محسن نقوی کے خلاف باضابطہ شکایت کی جائے گی، حالانکہ ایشیا کپ ایک علاقائی ایونٹ ہے اور مکمل طور پر اے سی سی کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائنل میچ کے بعد بھارتی ٹیم کے کوچ مورنی مورکل کو ٹرافی لینے کے لیے تیار کیا گیا تھا، لیکن اے سی سی ذرائع کے مطابق صدر محسن نقوی کو ہدایت دی گئی کہ ٹرافی نہ دی جائے۔

تاہم محسن نقوی نے ٹرافی نہ دینے کا حتمی فیصلہ خود کیا، کیونکہ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کی جانب سے ٹرافی لینے کے لیے کوئی سنجیدہ نمائندہ موجود نہ تھا۔

ذرائع کے مطابق میچ کے بعد اماراتی کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے معاملہ سلجھانے کی کوشش کی تاہم محسن نقوی اپنے اصولی مؤقف پر قائم رہے کہ کھیل عزت مانگتا ہے، غرور نہیں۔

کرکٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ نے ایشیا کپ کی میزبانی پر تنقید، نیوٹرل وینیو پر مخالفت، پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانا اور ٹیم نہ جانے جیسے ہتھکنڈوں سے ٹورنامنٹ کو متنازع بنانے کی بھرپور کوشش کی، مگر اب ٹرافی کے لیے ہاتھ پھیلانا بھارتی بورڈ کے دوہرے معیار کا واضح ثبوت ہے۔

محسن نقوی نے ایک واضح پیغام دے دیا کہ عزت کرو گے، تو عزت ملے گی۔

Advertisement

ٹرافی کی بھیک مانگنے والے بی سی سی آئی کو کرکٹ کے میدان میں بھی اور اصولوں کی جنگ میں بھی شکست کا سامنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر