
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ سے متعلق امریکی امن منصوبے کو تمام عرب اور مسلم ممالک کی حمایت حاصل ہو چکی ہے، اور اب صرف حماس کے جواب کا انتظار باقی ہے۔
صدر ٹرمپ کے مطابق حماس کو اس معاہدے پر جواب دینے کے لیے تین سے چار دن کا وقت دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر حماس نے اس امن پلان کو مسترد کیا تو یہ ایک افسوسناک فیصلہ ہوگا۔ صدر ٹرمپ نے حماس پر زور دیا کہ وہ قیدیوں کو رہا کرے اور مثبت رویے کا مظاہرہ کرے تاکہ خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار ہو سکے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ اسرائیلی اور بیشتر عرب رہنما اس منصوبے کو تسلیم کر چکے ہیں، جو کہ ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ حماس کے 25 ہزار اہلکار اس جنگ میں مارے جا چکے ہیں، اور تنظیم نے اس تنازع کی قیمت ادا کر دی ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اب وقت ہے کہ حماس امن کو ایک موقع دے اور مستقبل کی طرف پیش قدمی کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News