Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیا کپ، پاکستان کی شاندار واپسی، بنگلا دیش کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

Now Reading:

ایشیا کپ، پاکستان کی شاندار واپسی، بنگلا دیش کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے کم ہدف کا شاندار دفاع کرتے ہوئے بنگلا دیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

بنگلا دیش کی ٹیم پاکستان کے 135 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنا سکی۔

بنگلا دیش کی جانب سے سیف حسن نے 22، مہدی حسن 11، نورالحسن 16، شمیم حسین 30، تنظیم حسن ثاقب 10 اور رشاد حسین 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ صائم ایوب نے 2 اور محمد نواز نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

  دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس اہم ترین میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے مایوس کن کھیل پیش کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز ہی بنائے۔

Advertisement

پاکستان کے مایہ ناز بیٹرز اس اہم میچ میں بنگلا دیش کے خلاف بڑا ہدف دینے میں ناکام رہے اور ایک کے بعد ایک بیٹسمین تو چل میں آیا کی مصداق پویلین واپس لوٹتے رہے۔

سعید انور کی جھلک اور نو لک شاٹ کے تخلیق کار صائم ایوب اس ایونٹ میں چوتھی مرتبہ صفر کی ہزیمت سے دوچار ہوئے۔

صاحبزادہ فرحان 4، فخر زمان 13، کپتان سلمان آغا 19 پر ڈھیر ہو گئے، ایک میچ کی پرفارمنس پر میڈیا میں اسٹار کی طرح چھانے والے حسین طلعت کو بنگلا دیشی باؤلر کسی خاطر میں نہ لائے اور 3 رنز پر انہیں میدان بدر کر دیا۔

محمد حارث کے 31، شاہین شاہ آفریدی کے 19 اور محمد نواز کی 25 رنز کی مزاحمتی اننگز کی بدولت پاکستان نے 100 رنز کا ہندسہ بڑی مشکل سے عبور کیا جو ایک موقع پر ناممکن نظر آ رہا تھا۔

فہیم اشرف نے اپنی خداداد صلاحیتوں کے بل بوتے پر پوری توانائی صرف کرتے ہوئے 14 قیمتی رنز کی اننگ کھیلی۔

بنگال ٹائیگرز کی جانب سے تسکین احمد نے 3، مہدی حسن اور رشاد حسین نے 2،2 جبکہ مستفیض الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بنگلا دیشی کپتان ذاکر علی کا کہنا تھا کہ لگتا ہے پہلے فیلڈنگ کرنے سے فائدہ ہو گا، ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ذاکر علی کا کہنا تھا کہ بولرز اچھا پرفارم کر رہے ہیں کوشش کریں گے بیٹنگ بھی اچھی کریں اور میچ جیت کر فائنل میں جانے کی کوشش کریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم پہلے بیٹنگ ہی کرنا چاہتے تھے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور پوری توجہ میچ جیتنے پر ہے۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ ہمارے بولرز ایشیا کپ میں بہترین پرفارم کر رہے ہیں، کوشش یہی ہو گی کہ میچ میں اپنی بہترین پرفارمنس دیں۔

May be an image of 1 person and text that says "ONE NATION ONE PASSION DP DPWORLD ASIA CUP 2025 VS BANGLADESH PLAYING XI SUPER FOUR ASIA CUP 2025 Salman Ali Agha (C) Sahibzada Farhan Saim Ayub Fakhar Zaman Hussain Talat Mohammad Nawaz R PEP PWORLD ASIA 熱 發 CUP TCL DEAS Mohammad Haris (wk) Faheem Ashraf Shaheen Shah Afridi Haris Rauf Abrar Ahmed @pcb.com.pk f/PakistanCrickeiBoard X TheRealPcb O TheRealPcb /PakistanCricketOfficial"

Advertisement

یہ پہلا موقع ہے کہ جب ایشیا کپ کے فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مد مقابل ہوں گے، دونوں کے درمیان یہ ہائی وولٹیج فائنل میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

اسکواڈز:

پاکستان: سلمان آغا (کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد وسیم، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان مرزا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم

بنگلا دیش: لٹن داس (کپتان)، جاکر علی، مہدی حسن، محمد سیف الدین، مستفیض الرحمان، نسوم احمد، نورالحسن، پرویز حسین ایمان، رشاد حسین، سیف حسن، شمیم حسین، شرف الاسلام، تنزید حسن، تنظیم حسن ثاقب، تسکین احمد، توحید ہردوائے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈر 20 فٹبال ورلڈ کپ: مراکش نے پہلی مرتبہ ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی
آصف آفریدی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے دوسرے عمر رسیدہ کھلاڑی
ویمنز ورلڈ کپ، انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنی ہے، ہر میچ فائنل سمجھ کر کھیل رہے ہیں، ہیڈ کوچ اظہر محمود
پرتھ، آسٹریلیا نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، پہلے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے کامیابی
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر