
نیویارک: اقوام متحدہ کی دو ریاستی حل کانفرنس کے اجلاس کے اختتام پر پاکستان نے اعلان نیویارک کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب اور فرانس کی میزبانی میں مسئلہ فلسطین پر اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کی۔ اجلاس میں مسئلہ فلسطین کے تصفیے اور دو ریاستی حل پر عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
مزید پڑھیں: امریکا کا فلسطینی صدر محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار، جنرل اسمبلی اجلاس سے ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے
ترجمان کے مطابق مزید ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے باعث اس اجلاس کی اہمیت مزید بڑھ گئی۔ اسحاق ڈار نے فرانس، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، پرتگال اور دیگر ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیے جانے کے اقدام کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی قوانین پر عمل کرتے ہوئے دیگر ممالک بھی فلسطین کو تسلیم کریں۔
اجلاس کے اختتام پر پاکستان نے “اعلان نیویارک” کی مکمل حمایت کا اعلان کیا، جو منصفانہ اور پائیدار امن کے لیے پاکستان کی وابستگی کا اظہار ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان 1988 میں فلسطین کو تسلیم کرنے والے اولین ممالک میں شامل ہے اور فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بنانے کا حامی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی شرکت فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کی عکاسی کرتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News