Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ

وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے تحت ایک بڑی پیش رفت کرتے ہوئے “نیشنل سپر ایپ” اور ویب پورٹل لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے ذریعے شہریوں اور کاروباری افراد کو سرکاری خدمات تک ایک ہی پلیٹ فارم پر 24/7 رسائی حاصل ہو سکے گی۔

 یہ منصوبہ ورلڈ بینک کی معاونت سے ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پراجیکٹ کے تحت شروع کیا گیا ہے اور اسے پاکستان ڈیجیٹل گورنمنٹ انٹرپرائز آرکیٹیکچر کے فریم ورک میں ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق، یہ سپر ایپ اور ویب پورٹل نادرا کے نیشنل ڈیجیٹل آئی ڈی سسٹم کے ساتھ منسلک ہوگا، جہاں بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے محفوظ رسائی فراہم کی جائے گی۔

 سپر ایپ وفاقی اور صوبائی سطح پر متعدد سرکاری محکموں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے گی، تاکہ صارفین مختلف اداروں سے متعلق خدمات باآسانی حاصل کر سکیں۔

یہ پلیٹ فارم لائسنس کی تجدید، ٹیکس جمع کرانے، پرمٹ حاصل کرنے، این او سی، سرکاری فیسوں کی ادائیگی اور دیگر کئی اہم سرکاری سروسز کو مکمل طور پر آن لائن لے آئے گا۔

Advertisement

 شہری اور کاروباری حضرات اپنے موبائل یا ویب کے ذریعے ان خدمات تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی حاصل کر سکیں گے۔

وزارت کے مطابق، یہ نظام ورک فلو کو خودکار بنائے گا، جس سے وقت اور اخراجات دونوں میں نمایاں کمی آئے گی، جبکہ اداروں کی شفافیت اور کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

خاص طور پر زیرو ٹرسٹ سیکیورٹی ماڈل اور اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن جیسے جدید حفاظتی فیچرز کو شامل کیا گیا ہے، تاکہ صارفین کا ڈیٹا مکمل طور پر محفوظ رہے۔

منصوبے کی دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پلیٹ فارم مستقبل میں تھرڈ پارٹی سروسز، سبسکرپشن ماڈلز، پریمیم فیچرز اور ان ایپ ایڈورٹائزنگ کی صلاحیت بھی رکھتا ہے، جس سے اس کی افادیت اور پائیداری میں مزید اضافہ ہوگا۔

وزارت آئی ٹی نے سپر ایپ کی ڈیزائننگ اور انفراسٹرکچر کی تیاری کے لیے ایک بین الاقوامی کنسلٹنسی فرم ہائر کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے، تاکہ عالمی معیار کے مطابق ایپ کی ترقی ممکن بنائی جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نیشنل سپر ایپ اور ویب پورٹل حکومت اور عوام کے درمیان روابط کو ایک نئی ڈیجیٹل جہت میں لے جائیں گے، جہاں سہولت، شفافیت اور ٹیکنالوجی ایک ساتھ مل کر ڈیجیٹل پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
تنخواہ دار طبقہ ایف بی آر کے ریڈار پر آ گیا، دو ماہ میں 15 ارب روپے اضافی وصولی
مہنگا سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3.87 کروڑ ڈالر کا اضافہ
پوٹھوہار ریجن میں تیل و گیس کی بڑی دریافت، پی پی ایل
پاکستان بہت جلد دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہو جائے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر