Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں ٹریفک اصلاحات، پرانی گاڑیوں پر پابندی اور جدید حفاظتی نظام لازمی قرار

Now Reading:

سندھ میں ٹریفک اصلاحات، پرانی گاڑیوں پر پابندی اور جدید حفاظتی نظام لازمی قرار
سندھ میں ٹریفک اصلاحات، پرانی گاڑیوں پر پابندی اور جدید حفاظتی نظام لازمی قرار

کراچی: سندھ حکومت نے عوامی تحفظ اور ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے سندھ موٹر وہیکل رولز 1969 میں اہم ترامیم کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ان ترامیم کے تحت بھاری کمرشل گاڑیوں کے مالکان پر نئی شرائط اور حفاظتی نظام کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کے مطابق اب تمام بھاری گاڑیوں کو محکمہ ٹرانسپورٹ کے قائم کردہ مراکز سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔ انٹر پروونشل روٹس پر 20 سال، انٹر سٹی روٹس پر 25 سال اور شہروں کے اندر چلنے والی گاڑیوں کے لیے 35 سال سے زائد پرانی گاڑیوں کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ٹریفک حادثات پر شرجیل میمن اور فاروق ستار کی مشترکہ پریس کانفرنس

نئی ترامیم کے مطابق ہر گاڑی میں جی پی ایس ٹریکنگ ڈیوائس، ہائی ڈیفینیشن کیمرے، ڈرائیور مانیٹرنگ کیمرا، 360 ڈگری کیمرا سسٹم اور انڈر رن پروٹیکشن گارڈز نصب کرنا لازمی ہوگا۔ یہ آلات مکمل طور پر فعال حالت میں ہونا ضروری ہیں، بصورت دیگر نہ رجسٹریشن ہوگی، نہ فٹنس سرٹیفکیٹ اور نہ ہی پرمٹ جاری کیا جائے گا۔

Advertisement

قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں پہلے مرحلے پر معمولی جرمانہ، دوسری بار دو لاکھ روپے اور تیسری بار تین لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اگر مقررہ وقت میں خامیاں دور نہ کی گئیں تو گاڑی کی رجسٹریشن مستقل طور پر منسوخ کر دی جائے گی۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ یہ فیصلے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور حادثات میں کمی کے لیے کیے گئے ہیں۔ ٹریفک پولیس، ایکسائز پولیس اور ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ قوانین کے نفاذ میں کوئی رعایت نہ دی جائے۔ جدید نظام سے ٹریفک حادثات کی وجوہات جاننے اور تحقیقات کو بھی شفاف بنانے میں مدد ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں آج ملاقات، فیلڈ مارشل کی شرکت بھی متوقع
وزیراعظم سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
شہرقائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر