Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی کا پنجاب میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ

Now Reading:

پیپلز پارٹی کا پنجاب میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ

سیلاب متاثرین کے لیے بجلی کے بلوں سے مکمل چھوٹ، بین الاقوامی تعاون سے تعمیرِ نو کا مطالبہ

پاکستان پیپلز پارٹی نے حالیہ سیلاب سے پنجاب میں ہونے والی تباہی کے پیشِ نظر صوبے میں فوری طور پر زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سیلاب نے پنجاب کے لاکھوں افراد کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے، کھیت تباہ ہو چکے ہیں اور کسان شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث پنجاب میں 21 لاکھ ایکڑ سے زائد زرعی اراضی زیرِ آب آ چکی ہے، جس سے چاول، کپاس، گنے اور مکئی جیسی اہم فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔

سبزیوں کی قلت کے باعث مارکیٹ میں مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے، جبکہ ہزاروں مویشی بھی سیلاب کی نذر ہو گئے ہیں، جو کسانوں کے لیے جمع پونجی کی حیثیت رکھتے تھے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ان نقصانات نے کسانوں کو بدترین معاشی بحران میں دھکیل دیا ہے اور قومی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے، جس سے فوڈ سیکیورٹی جیسے سنگین خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔

پیپلز پارٹی رہنما نے وفاقی حکومت کی طرح پنجاب حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ صوبے میں فوری طور پر زرعی ایمرجنسی نافذ کرے تاکہ کسانوں کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے اور ملک کو ممکنہ غذائی بحران سے بچایا جا سکے۔

شرجیل انعام میمن نے مطالبہ کیا کہ سیلاب متاثرین کے معاشی بوجھ کو کم کرنے کے لیے انہیں بجلی کے بلوں سے مکمل چھوٹ دی جائے، اور نہ صرف کسان بلکہ تمام متاثرہ افراد اس سہولت سے مستفید ہوں۔

انہوں نے حکومت پاکستان اور پنجاب حکومت پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر عالمی برادری اور بین الاقوامی اداروں کو اعتماد میں لے کر پنجاب کے متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر بحالی اور تعمیرِ نو کے منصوبے شروع کریں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں تباہ کن سیلاب کے بعد حکومت نے عالمی اداروں کے اشتراک سے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر، متبادل توانائی کے منصوبوں، اور مفت سولر پلیٹس کی تقسیم جیسے اقدامات کیے ہیں۔

اسی طرز پر پنجاب میں بھی جامع منصوبہ بندی کی جائے تاکہ متاثرین کو پائیدار ریلیف اور بہتر مستقبل فراہم کیا جا سکے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت صرف ہمدردی کے اظہار کا نہیں، بلکہ عملی اقدامات اٹھانے کا ہے۔ سندھ کے عوام اور حکومت پنجاب کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں مکمل یکجہتی اور ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر