
دبئی: ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 28 ستمبر کو ہونے والے ہائی وولٹیج مقابلے کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ بکتے جا رہے ہیں۔
بول نیوز کے مطابق ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 28 ستمبر کو ہونے والے ہائی وولٹیج مقابلے کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ بکتے جا رہے ہیں، جس کے باعث ان کی مانگ میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ٹکٹنگ ویب سائٹ کے مطابق جنرل کلاس کا ایک ٹکٹ 131 ڈالر (تقریباً 37 ہزار روپے) میں دستیاب ہے، جبکہ وی آئی پی سوئیٹ کا ایک ٹکٹ 4 ہزار 750 ڈالر (تقریباً 13 لاکھ 41 ہزار 662 روپے) میں فروخت ہو رہا ہے۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کے پریمیئم لاؤنج کے 159 ڈالر مالیت والے تمام ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا پاک بھارت ایشیا کپ فائنل بڑی اسکرینوں پر دکھانے کا اعلان
جنرل ایسٹ کلاس کا ٹکٹ 123 ڈالر، جنرل ایسٹ لوئر 132، جنرل ویسٹ 138 اور جنرل ویسٹ اپر 145 ڈالر میں خریدا جا سکتا ہے۔ پریمیئم کلاس کا ٹکٹ 168 ڈالر، پویلین ویسٹ 221، پلاٹینیئم 290، پویلین ایسٹ 316 اور پویلین ویسٹ 401 ڈالر میں دستیاب ہیں۔
اعلیٰ کلاس کیٹیگریز میں پلاٹینیئم ایف لائن کا ٹکٹ 476 ڈالر، گرینڈ لاؤنج 576 ڈالر، اسکائی باکس ایسٹ 2 ہزار 85 ڈالر، رائل باکس 3 ہزار 345 ڈالر اور اسکائی باکس ویسٹ 4 ہزار 572 ڈالر میں فروخت کے لیے موجود ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کی تاریخ میں پہلی بار فائنل میں آمنے سامنے آرہے ہیں، جس کے باعث کرکٹ شائقین میں جوش و خروش اپنے عروج پر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News