Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں بکنے والے دودھ میں کیا کچھ ملایا جا رہا ہے؟ ہوش اڑا دینے والا انکشافات

Now Reading:

کراچی میں بکنے والے دودھ میں کیا کچھ ملایا جا رہا ہے؟ ہوش اڑا دینے والا انکشافات

کراچی میں بکنے والا دودھ، دودھ نہیں بلکہ بیماریوں کا بم بن چکا ہے!

سندھ فوڈ اتھارٹی کی حالیہ رپورٹ نے عوام کے ہوش اُڑا دیے، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ شہر قائد کے بیشتر دودھ فروش زہریلے کیمیکلز، نمک، ڈٹرجنٹ اور پانی کی ملاوٹ سے صحت کے قاتل مشروب بیچ رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کی مختلف دکانوں سے حاصل کیے گئے 127 دودھ کے نمونوں میں سے 55 فیصد میں صحت دشمن اجزاء کی خطرناک مقدار پائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق 15 دکانوں کے دودھ میں کپڑے دھونے والا ڈٹرجنٹ ملا ہوا تھا، 22 میں سوڈا اور نمک کی ملاوٹ، 22 نمونوں میں مختلف اقسام کی چینی جبکہ 19 دکانوں کے دودھ میں پانی ملا ہوا پایا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈٹرجنٹ کی آمیزش کا مقصد دودھ کو گاہکوں کے سامنے تازہ دکھانا ہے، مگر درحقیقت یہ دودھ جگر، گردے اور ہاضمے کے نظام کو تباہ کرنے والا زہر بن چکا ہے۔

Advertisement

رپورٹ میں سب سے خطرناک صورتحال ضلع ملیر کی دیکھی گئی، جہاں 20 میں سے 15 نمونے ملاوٹی نکلے یعنی ہر دوسرا گلاس بیماری کی ضمانت بن چکا ہے!

یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمت میں 50 روپے فی لیٹر اضافے کا مطالبہ کر رکھا ہے یعنی عوام کو نہ صرف زہریلا دودھ پلایا جا رہا ہے بلکہ اس پر مزید قیمت بھی مانگی جا رہی ہے!

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر