Advertisement
Advertisement
Advertisement

انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک

Now Reading:

انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں قدرتی آفت نے قہر برپا کر دیا سیلاب اور مٹی کے تودوں نے دو جزائر کو تہس نہس کر کے رکھ دیا، جن میں دنیا بھر کے سیاحوں کا پسندیدہ مقام بالی بھی شامل ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں جاری موسلا دھار بارشوں نے نہ صرف دریاؤں کو بپھرا دیا بلکہ زمین بھی پھٹنے لگی۔

بالی کے سات اضلاع زیرِ آب آ گئے، جب کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ نے بستیاں نگل لیں۔

انڈونیشیا کے قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان عبدالموہاری کے مطابق، بالی میں 14 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ ہمسایہ جزیرے فلورز میں مزید 5 جانیں ضائع ہوئیں۔ درجنوں افراد لاپتا ہیں اور زندہ ملنے کی امیدیں دم توڑتی جا رہی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 500 سے زائد افراد کو بچا کر محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا ہے۔ مقامی اسکول، دیہاتی ہال اور مساجد کو عارضی شیلٹرز میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جہاں متاثرین کو پناہ دی جا رہی ہے۔

Advertisement

ترجمان نے بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں مسلسل لاشیں نکالنے میں مصروف ہیں، اور خدشہ ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

ملک کے محکمہ موسمیات نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ جمعے سے پیر کے درمیان مزید بارشوں کا خطرہ موجود ہے۔ شہریوں کو ساحلی یا نشیبی علاقوں میں جانے سے روک دیا گیا ہے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا
اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی امیدیں خاک میں مل گئیں، قطری وزیراعظم
امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی
اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے ، سعودی ولی عہد
11 ستمبر کے حملوں کو 24 سال مکمل،امریکی پالیسیوں پرکیااثرات مرتب ہوئے؟
کیا اسرائیل ترکیہ پر حملے کی حماقت کرنے والا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر