
لندن: کرکٹ کی دنیا کے مشہور اور مانے ہوئے امپائر ہیرولڈ ڈکی برڈ 92 سال کی عمر میں چل بسے، ان کی موت کی تصدیق یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے کی۔
برڈ نے 1973 سے 1996 تک 66 ٹیسٹ میچز اور 69 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کی، جن میں تین ورلڈ کپ فائنلز بھی شامل تھے۔ اپنے دور کے سب سے نمایاں امپائر کی حیثیت سے وہ دنیا بھر کے کھلاڑیوں اور شائقین میں یکساں طور پر مقبول رہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کل ورلڈکپ کے لیے سری لنکا روانہ ہوگی
وہ بارنسلے، یارکشائر میں پیدا ہوئے اور یارکشائر و لیسٹر شائر کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹر کے طور پر بھی کھیلے، مگر ایک انجری نے ان کا کیرئیر مختصر کر دیا۔ بعد ازاں انہوں نے امپائر کے طور پر وہ مقام حاصل کیا جس نے انہیں کرکٹ کی تاریخ کا سب سے مشہور اور پسندیدہ آفیشل بنا دیا۔
یارکشائر کاؤنٹی کلب نے اپنے بیان میں گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈکی برڈ کلب کی تاریخ کے عظیم ترین کرداروں میں سے ایک تھے اور وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔
یارکشائر کے چیئرمین کولن گریوز نے کہا یہ ایک افسوسناک دن ہے، وہ ایک شاندار شخصیت تھے، جو یارکشائر کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتے تھے۔ انہیں ہیڈنگلے میں ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News