Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیا کپ، سری لنکا نے افغانستان کی لنکا 6 وکٹوں سے ڈھا دی

Now Reading:

ایشیا کپ، سری لنکا نے افغانستان کی لنکا 6 وکٹوں سے ڈھا دی

ابوظبی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے 11 ویں میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سپرفور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا اور ساتھ ہی افغان ٹیم کا ایونٹ میں سفر ختم ہوگیا۔

سری لنکا نے افغانستان کا 170 رنز کا ہدف با آسانی  19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔کوشل مینڈس 74 اور کمندو مینڈس 26 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

اس کے علاوہ کوشل پریرا 28 اور اسالنکا نے 17 رنز بنائے۔

اس شکست کے بعد افغانستان کا ایشیا کپ 2025 میں سفر ختم ہوگیا جبکہ گروپ بی سے سری لنکا اور بنگلادیش نے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

اس سے قبل ایشیا کپ 2025 کے  11 ویں میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

Advertisement

ابوظبی کے میدان میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والی افغان ٹیم نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز اسکور کیے۔

میچ کا سب سے جاندار مظاہرہ محمد نبی کی جانب سے دیکھنے میں آیا، جنہوں نے صرف 22 گیندوں پر 60 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔

ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔ خاص طور پر آخری اوور میں دُنیتھ ویلالگے کو لگاتار 5 چھکے مار کر انہوں نے افغانستان کی پوزیشن کو مستحکم کر دیا۔

دیگر بلے بازوں میں ابراہیم زادران اور راشد خان نے بالترتیب 24، 24 رنز بنائے، جبکہ صدیق اللہ اتل نے 18 اور رحمان اللہ گربز نے 14 رنز کا حصہ ڈالا۔ نور احمد 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

میچ ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان اہم مقابلہ متوقع ہے۔

افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ یہ میچ جیتنا ہمارے لیے بہت ضروری ہے۔ کوشش کریں گے کہ بنیادی چیزوں کو درست رکھیں اور جیت کی راہ ہموار کریں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ پچ نئی ہے اور بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے، اسی لیے 170 رنز کا ہدف سیٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب سری لنکن کپتان چریتھ اسالنکا نے کہا کہ اگر ٹاس جیتتے تو وہ بھی پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے، کیونکہ پچ بعد میں سست ہو سکتی ہے۔

یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ گروپ اسٹیج کے اختتام سے قبل پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے فتح ناگزیر ہے۔ افغانستان اپنی جارحانہ اسپن بولنگ جبکہ سری لنکا متوازن بیٹنگ لائن کے ساتھ میدان میں اُتری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر