Advertisement
Advertisement
Advertisement

موبائل ڈیٹا لیکیج پر وزیرداخلہ کا نوٹس، متعدد ویب سائٹس بلاک

Now Reading:

موبائل ڈیٹا لیکیج پر وزیرداخلہ کا نوٹس، متعدد ویب سائٹس بلاک

 ملک میں موبائل صارفین کا حساس ڈیٹا لیک ہونے کے سنگین معاملے پر وزیرداخلہ کے نوٹس کے بعد فوری ایکشن لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق موبائل ڈیٹا فراہم کرنے والی متعدد ویب سائٹس کو بلاک کر دیا گیا ہے، جن کے لنکس اب ڈاؤن مل رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ داخلہ کی ہدایت پر سات رکنی خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹیم کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کریں گے۔

تحقیقات میں معاونت کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر نیٹ ورک سیکیورٹی، این سی سی آئی ہیڈکوارٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی سی آر سی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فارنزک، انسپکٹر انویسٹی گیشن اور ٹیکنیکل اسسٹنٹ سائبر کرائم کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی تحقیقاتی ٹیم کسی بھی ادارے یا ایجنسی کے ایک نمائندے کو شامل کرنے کی مجاز ہوگی، تاکہ معاملے کی مکمل اور شفاف چھان بین کی جا سکے۔

Advertisement

مزید بتایا گیا ہے کہ خصوصی ٹیم کی رپورٹ کی روشنی میں موبائل ڈیٹا لیکیج میں ملوث عناصر کے خلاف پیکا قانون (Prevention of Electronic Crimes Act) کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر