Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد اور راولپنڈی میں مون سون کا 9 واں اسپیل شروع، نالہ لئی پھر بپھر گیا

Now Reading:

اسلام آباد اور راولپنڈی میں مون سون کا 9 واں اسپیل شروع، نالہ لئی پھر بپھر گیا

جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے لگا ہے جبکہ نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے۔

ترجمان واسا کے مطابق اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ریکارڈ بارش ہوئی، جن میں پی ایم ڈی کے مقام پر 92 ملی میٹر، گولڑہ میں 66 ملی میٹر، بوکڑہ میں 44 ملی میٹر اور سیدپور میں 40 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

راولپنڈی کے علاقوں میں بھی مختلف مقامات پر بارش کا سلسلہ شدید رہا۔ ترجمان کے مطابق شمس آباد میں 25 ملی میٹر، پیر ودھائی میں 35 ملی میٹر، نیو کٹاریاں میں 60 ملی میٹر، گوالمنڈی اور چکلالہ میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کے مطابق نالہ لئی کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 13 فٹ جبکہ گوالمنڈی کے مقام پر 4 فٹ تک جا پہنچی ہے۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے نالہ لئی اور ملحقہ علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ نالہ لئی کے اطراف میں رہنے والے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ واسا ہائی الرٹ پر ہے، رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، اور عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ فیلڈ میں موجود ہے۔

Advertisement

ملکہ کوہسار مری میں بھی موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، جس سے موسم خوشگوار تو ہو گیا ہے لیکن دھند کی شدت سے حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں بارش کا سلسلہ آئندہ چند گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے نشیبی علاقوں اور نالہ لئی کے قرب و جوار میں رہائش پذیر شہریوں کو محتاط رہنے اور فوری طور پر انخلاء کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر