Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں تین منزلہ گارمنٹس فیکٹری خوفناک آتشزدگی کے بعد زمین بوس

Now Reading:

کراچی میں تین منزلہ گارمنٹس فیکٹری خوفناک آتشزدگی کے بعد زمین بوس
کراچی: نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں قائم ایک بڑی تین منزلہ گارمنٹس فیکٹری خوفناک آتشزدگی کے بعد زمین بوس ہوگئی ہے۔

کراچی: نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں قائم ایک بڑی تین منزلہ گارمنٹس فیکٹری خوفناک آتشزدگی کے بعد زمین بوس ہوگئی ہے۔

بو ل نیوز کے مطابق نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں قائم ایک بڑی گارمنٹس فیکٹری میں علی الصبح آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے متعدد حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ کا آغاز گراؤنڈ فلور سے ہوا، جس کے بعد تین منزلہ عمارت کی پہلی منزل بھی شعلوں کی زد میں آگئی۔

دھواں زیادہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آرہی ہیں جبکہ آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کی کوششیں جاری ہیں۔ چیف فائر آفیسر کے مطابق درجنوں فائر ٹینڈر آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔

فائربریگیڈ اور ریسکیو 1122 نے واٹر کارپوریشن سے ہنگامی مدد طلب کی جس پر سی ای او واٹر کارپوریشن کی ہدایت پر سخی ہائیڈرنٹ اور حسن ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور نیپا ہائیڈرنٹ پر بھی واٹر ٹینکرز کو اسٹینڈ بائی کردیا گیا۔

Advertisement

ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر فوری طور پر واٹر ٹینکرز روانہ کردیے گئے ہیں اور انچارج ہائیڈرنٹس سیل مسلسل فائربریگیڈ و ریسکیو حکام سے رابطے میں ہیں۔ فوکل پرسن ایم ڈی برائے ہائیڈرنٹس سیل خود آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں تاکہ فائربریگیڈ کو بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

واٹر بورڈ حکام نے کہا ہے کہ آگ پر مکمل قابو پانے تک فائر بریگیڈ کو واٹر ٹینکرز فراہم کیے جاتے رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر