
سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر محکمہ پولیس نے ایس ایچ اوز کی تعیناتی کے نئے اصول وضوابط جاری کر دیے، صرف گریجویٹ افسران کو ہی ایس ایچ او تعینات کی جاسکے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اب صرف گریجویٹ افسران ہی ایس ایچ او کے عہدے پر تعینات کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ تعیناتی کے لیے افسر کا رویہ مثبت اور ریکارڈ شفاف ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: جسٹس ظفر راجپوت نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی افسر کو جس کا کرمنل یا مشکوک ریکارڈ ہو، ایس ایچ او نہیں لگایا جا سکے گا۔ اس اقدام کا مقصد پولیس کے نظام میں بہتری اور شفافیت لانا ہے۔
آئی جی سندھ نے اس حوالے سے ماتحت افسران کو فوری طور پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی ہے تاکہ تمام تعیناتیاں عدالت کے فیصلے کے مطابق کی جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News