Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب اسمبلی میں طلباء کے موبائل فون پر پابندی کی قرارداد منظور

Now Reading:

پنجاب اسمبلی میں طلباء کے موبائل فون پر پابندی کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی نے تعلیمی اداروں میں طلباء کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرنے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔

یہ قرارداد حکومتی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے ایوان میں پیش کی، جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں، اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

قرارداد میں اس امر پر گہری تشویش ظاہر کی گئی کہ موجودہ دور میں موبائل فون اور سوشل میڈیا کے بے تحاشا استعمال نے بچوں کی ذہنی نشوونما اور اخلاقی اقدار کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت کو اس اہم سماجی مسئلے کے حل کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں ایوان نے تجویز دی کہ تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں طلباء کے لیے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔

Advertisement

بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق قانون سازی کی جائے تاکہ ان کی آن لائن سرگرمیوں کو محفوظ اور تعلیمی دائرہ کار تک محدود رکھا جا سکے۔

قرارداد پر حکومت کی جانب سے پارلیمانی سیکرٹری خالد محمود رانجھا نے جواب دیتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ اس قرارداد پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور اس حوالے سے جلد مربوط حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر