Advertisement
Advertisement
Advertisement

حماس جنگ بندی پر آمادہ، اسرائیلی بمباری میں 73 فلسطینی شہید

Now Reading:

حماس جنگ بندی پر آمادہ، اسرائیلی بمباری میں 73 فلسطینی شہید
حماس جنگ بندی پر آمادہ، اسرائیلی بمباری میں 73 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف غزہ سٹی میں 43 افراد سمیت مجموعی طور پر 73 فلسطینی شہید کئے جاچکے ہیں۔

عرب میڈیا نے اسپتال ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے پوری رات مسلسل اور شدید بمباری کا سلسلہ جاری رکھا، جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ میں جنگ بندی سے متعلق اہم پیش رفت، حماس نے نئی تجاویز منظور کر لیں

ادھر حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ میں ایک آزاد قومی انتظامیہ کے قیام پر متفق ہے اور مکمل جنگ بندی کے معاہدے کے لیے تیار ہے، جس میں تمام اسرائیلی قیدیوں کی رہائی بھی شامل ہوگی۔

تاہم اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر نے حماس کے اس بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ فوراً ختم ہوسکتی ہے لیکن صرف ان شرائط پر جو اسرائیلی کابینہ نے طے کی ہیں۔

Advertisement

اس دوران اسرائیل کے کٹڑ دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے وزیرِ خزانہ بیزالیل سموٹرچ نے تقریباً پورے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا اور نیتن یاہو سے اس کی توثیق کا مطالبہ کیا ہے۔

اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں اب تک کم از کم 63 ہزار 746 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 61 ہزار 245 زخمی ہوچکے ہیں، جبکہ 7 اکتوبر کے حملوں میں اسرائیل میں 1 ہزار 139 افراد مارے گئے اور تقریباً 200 افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر