Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا

Now Reading:

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 11 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مجموعی ذخائر 19 ارب 81 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 2 کروڑ 7 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 14 ارب 44 کروڑ 8 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ 6 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ان کے ذخائر کم ہو کر 5 ارب 36 کروڑ 97 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر میں اضافے سے بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ میں معمولی کمی آئی ہے، تاہم کمرشل بینکوں کے ذخائر میں کمی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ نجی شعبے کی درآمدی سرگرمیاں تاحال برقرار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر