Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز

Now Reading:

پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں ترقی صرف شہروں تک محدود نہیں رہے گی، دیہات، گاؤں، گلیاں اور سڑکیں بھی سنواری جائیں گی، ہر بچے کے لیے پارک، ہر گھر کے لیے صاف پانی اور ہر غریب کے لیے چھت فراہم کی جائے گی۔

گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں میٹرو منصوبوں کے افتتاح کا اعلان کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہم 2 ملین افراد کو راشن کارڈ جاری کرنے جا رہے ہیں، جب کہ صوبے کے 37 اضلاع میں 90 ہزار گھر زیر تعمیر ہیں۔

سیلاب متاثرین کے لیے 1 لاکھ گھر رواں سال مکمل دیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ صرف ایک سال میں 20 ہزار کلومیٹر طویل سڑکیں بنائی گئیں، جبکہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت ڈیڑھ لاکھ ورکرز پنجاب کا ہر کونہ چمکا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں پہلی بار الیکٹرو بسیں متعارف کرائی گئیں، جن کا کرایہ صرف 20 روپے رکھا گیا ہے۔

میری گاڑی میں وائی فائی نہیں، لیکن عوام کی بس میں لگایا ہے۔ مریم نواز نے بتایا کہ لاہور کو مزید 40 نئی بسوں کا تحفہ دیا گیا ہے، جب کہ دسمبر تک یہ تعداد 70 تک پہنچ جائے گی۔

Advertisement

سیلاب کے دوران پنجاب میں کیے گئے سب سے بڑے ریسکیو آپریشن، مفت طبی سہولیات، کلینک آن ویلز، اور 11 لاکھ متاثرین کے مفت علاج پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ جب پنجاب میں تباہی آئی تو کچھ صوبے صرف پریس کانفرنسز کرتے رہے، لیکن ہم میدان میں اترے۔

اپنے سیاسی مؤقف میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ صوبائیت پر یقین نہیں رکھتیں، جاتی امرا کا نہیں، پنجاب کے پانی کی بات کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور کو خود فون کر کے کہا کہ پنجاب مدد کرے گا، جس پر انہوں نے شکریہ ادا کیا۔

پنجاب میں ماں، بہن، بیٹی جب باہر نکلے، تو خود کو محفوظ محسوس کرے، وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے کو پرامن اور محفوظ بنانے کے لیے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹس بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ایسی بیماریوں کے علاج کے لیے اسپتال بنائے جا رہے ہیں جن کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں تھا، مری اور گلیات میں دل کے امراض کا اسپتال بنایا جا رہا ہے، جب کہ لاہور میں اسموگ کنٹرول گنز جگہ جگہ اسپرے کر رہی ہیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر