Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی: 9 ماہ 10 روز میں ٹریفک حادثات میں 665 افراد جاں بحق، 10 ہزار سے زائد زخمی

Now Reading:

کراچی: 9 ماہ 10 روز میں ٹریفک حادثات میں 665 افراد جاں بحق، 10 ہزار سے زائد زخمی
کراچی: 9 ماہ 10 روز میں ٹریفک حادثات میں 665 افراد جاں بحق، 10 ہزار سے زائد زخمی

کراچی: شہر قائد میں گزشتہ 9 ماہ اور 10 دنوں کے دوران 665 افراد ٹریفک حادثات میں زندگی کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو  اداروں کی رپورٹس کے مطابق شہر قائد میں گزشتہ 9 ماہ اور 10 دنوں کے دوران 665 افراد ٹریفک حادثات میں زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 10 ہزار 40 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ہیوی ٹریفک کی زد میں آ کر جاں بحق افراد کی تعداد 200 تک جا پہنچی، جبکہ مجموعی طور پر 513 مرد، 70 خواتین اور 82 بچے مختلف ٹریفک حادثات میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق بسوں سے 26، منی بسوں سے 11، کوچز سے 6، ٹریلرز سے 75، مزدا ٹرک سے 17، ڈمپرز سے 36، واٹر ٹینکرز سے 45 اور آئل ٹینکرز سے 6 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

حکام کے مطابق حادثات میں سب سے زیادہ متاثرہ طبقہ موٹر سائیکل سواروں کا ہے، اس کے بعد پیدل چلنے والے اور دیگر گاڑیوں کے مسافر سب سے زیادہ حادثات کا شکار ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر