
خواجہ آصف / فائل فوٹو
پاک افغان سرحد پر افغان عبوری حکومت کے بلا اشتعال اور بزدلانہ حملے کے دوران مادرِ وطن کا دفاع کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے 12 جوانوں کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔
نمازِ جنازہ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزراء، گورنر خیبرپختونخوا، اعلیٰ عسکری و سول حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان ہیروز کی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے طالبان اور بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ مسلح افواج پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گی، اور پوری قوم کی حمایت سے ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ شہداء ہمارے فخر کا سرمایہ ہیں، جنہوں نے پاکستان کی علاقائی سالمیت کے لیے جانوں کا نذرانہ دے کر تاریخ رقم کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News