
دوحا میں ہونے والے پاک افغان امن معاہدے کے بعد بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے اور اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے اندر پاک افغان سرحد کھولنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں طرف کے حکام نے سرحد کھولنے پر اصولی طور پر اتفاق کر لیا ہے۔
پاک افغان سرحد گزشتہ عرصے سے جھڑپوں کے باعث بند تھی، جس کی وجہ سے شہریوں اور کاروباری طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔
اگر مزید کوئی تنازعہ سامنے نہ آیا تو سرحد جلد کھول دی جائے گی، جس سے خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم پیش رفت ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News