Advertisement
Advertisement
Advertisement

حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں

Now Reading:

حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں

غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی مغویوں گائے ایلوز، یوسی شارابی، بپن جوشی اور ڈینیئل پریز کے لاشیں اسرائیل کے حوالے کی گئی ہیں۔ حماس نے چاروں مغویوں کی لاشوں کو بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے ذریعے اسرائیلی کے حوالے کیا ہے۔

حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں

حماس کا کہنا ہے کہ باقی 24 لاشوں کو نکالنے میں وقت لگ سکتا ہے کیونکہ تدفین کے تمام مقامات کا علم نہیں، حماس نے گزشتہ روز معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے 20 زندہ یرغمالیوں کو رہا کردیا تھا، رہائی پانے والے تمام یرغمالی ہشاش بشاش نظر آئے۔

دوسری جانب اسرائیلی جیلوں سے ایک ہزار 968 فلسطینی قیدی بسوں میں سوار ہو کر غزہ اور مغربی کنارے پہنچے، برسوں بعد اپنے پیاروں کو دیکھ کر اہلخانہ خوشی سے پھولے نہ سمائے، ایک دوسرے کو گلے لگا کر خوب پیار کیا۔

Advertisement

اسرائیلی جیل سے رہائی کے بعد مغربی کنارے پہنچنے والے ایک فلسطینی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اور پھر غزہ کے لوگوں اور مزاحمت کے قدم چومتے ہیں جنہوں نے ہمیں عزت کے ساتھ رہائی دلوائی۔

Advertisement

فلسطینی شہری نے کہا کہ جیل کے حالات بہت زیادہ سخت تھے، ہمیں 4 دن پہلے اپنی کوٹھریوں سے نکالا گیا اور تب سے ہمیں مارا پیٹا جاتارہا اور ذلیل کیا گیا۔

قبل ازیں اسرائیلی قیدیوں کی 736 دن بعد رہائی پر تل ابیب اور یروشلم میں مظاہرے ہوئے، مظاہرین نے حکومت سے سوال کیا کہ یہ سب اتنی دیر سے کیوں ہوا؟ اگر معاہدہ پہلے ہو جاتا تو زیادہ قیدی زندہ ہوتے اور ہزاروں فلسطینیوں کی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔

مظاہرین نے وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف شدید نعرے بازی کی، احتجاج کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچیوں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر کو بھی عوامی ناراضی کا سامنا کرنا پڑا۔

اسرائیلی مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے سیاسی مفادات کے لیے معاہدے میں تاخیر کی جس کا نتیجہ قیدیوں کی موت اور خطے میں بڑھتے ہوئے تشدد کی صورت میں نکلا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ میں جنگ بندی کے باجود اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم
حماس معاہدےپرعمل نہیں کرتی تواسرائیل دوبارہ لڑائی شروع کرسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ
چین کے ساتھ ٹرمپ کا تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور
امریکا میں بھارتی نژاد سابق اعلیٰ عہدیدار حساس دفاعی معلومات رکھنے پر گرفتار
نیپال کے بعد مڈغاسکر میں بھی جین زی کا انقلاب، حکومت کا تختہ الٹ دیا، صدر فرار، پارلیمنٹ تحلیل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر