Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور ملائشیا کا 21 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری دو طرفہ تعلقات، تجارت، دفاعی تعاون اور فلسطین کے حق میں یکجہتی کا اظہار

Now Reading:

پاکستان اور ملائشیا کا 21 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری دو طرفہ تعلقات، تجارت، دفاعی تعاون اور فلسطین کے حق میں یکجہتی کا اظہار

کوالالمپور: وزیراعظم شہباز شریف کے 5 سے 7 اکتوبر تک دورہ ملائشیا کے اختتام پر پاکستان اور ملائشیا کے درمیان 21 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں دونوں ممالک نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، علاقائی امن، تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ملائشین ہم منصب انور ابراہیم کی دعوت پر ملائشیا کا دورہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے 6 اکتوبر کو اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا اور اعلیٰ سطح پر روابط برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں ممالک نے وزرائے خارجہ کی سطح پر مشترکہ کمیشن کے اجلاس بلانے اور تجارتی و سرمایہ کاری کے شعبوں میں نئی راہیں کھولنے پر اتفاق کیا۔

اعلامیے میں ملائشیا کی جانب سے پاکستان کے لیے پام آئل کی برآمدات بڑھانے کی خواہش ظاہر کی گئی، جبکہ دونوں ممالک نے پام آئل سپلائی چین کو پائیدار بنانے، حلال مصنوعات و خدمات کے فروغ، اور حلال سرٹیفیکیشن کے عمل کو آسان بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

Advertisement

اسی طرح دفاعی اشتراک، تعلیم، فنی تربیت، صحت، سیاحت اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مصنوعی ذہانت (AI)، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، سائنس و ٹیکنالوجی میں اشتراک کے عزم کا اظہار کیا اور انسدادِ دہشت گردی، ٹیرر فائنانسنگ، سائبر کرائمز اور منظم جرائم کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔

اعلامیے کے آخری حصے میں پاکستان اور ملائشیا نے غزہ میں اسرائیلی بربریت اور فلسطینیوں کی نسل کشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت اور 1967 کی سرحدوں کے مطابق القدس الشریف کو دارالحکومت بنانے والی آزاد فلسطینی ریاست کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

دونوں ممالک نے افغانستان میں امن و استحکام کے قیام کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر