
آئی ایم ایف نے وفاق اور صوبوں میں سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئیر کرنے کا جامع میکنزم بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے نے صرف بینک صرف بینک اکاؤنٹس کی معلومات شیئر کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ اور وفاق اور صوبوں میں سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئیر کرنے کا جامع میکنزم بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں اسٹاف لیول معاہدے کیلئے درخواست کریں گے اور اثاثہ ڈیکلئریشن میکنزم پر نئی ٹائم لائنز مانگی جائیں گی۔
آئی ایم ایف مشن کا مؤقف ہے کہ صرف بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات ناکافی ہیں کیونکہ سرکاری افسران کے بعض اثاثے دیگر ناموں پر بھی ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News