Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنڈی ٹیسٹ: دوسری اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، 94 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ

Now Reading:

پنڈی ٹیسٹ: دوسری اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، 94 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ
پنڈی ٹیسٹ: دوسری اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، 94 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ

راولپنڈی: دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کا ٹاپ بیٹنگ آرڈر مکمل طور پر ناکام ہوگیا اور 94 رنز پر پاکستان کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز کا اختتام 404 رنز بنا کر کیا، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 333 رنز اسکور کئے تھے، اس طرح پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ نے پاکستان پر 71 رنز کی برتری قائم کی۔

تاہم پاکستان کی بیٹنگ لائن دوسری اننگز کے آغاز میں ہی لڑ کھڑا گئی اور جنوبی افریقہ کی برتری ختم کئے بغیر ہی 67 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے جب کہ دن کے اختتام تک پاکستان نے 94 رنز اسکور کرلیے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز امام الحق اور عبد اللہ شفیق نے کیا، امام الحق 9 رنز بناپائے جب کہ عبد اللہ شفیق 6 رنز بنا کر پویلین لوٹے، ان کے بعد کپتان شان مسعود بغیر کوئی کھاتہ کھولے پویلین واپس لوٹ گئے۔

جنوبی افریقہ نے چوتھی وکٹ سعود شکیل کی حاصل کی ہے، جو اسکور بورڈ پر صرف 11 رنز کا ہی اضافہ کرسکے ہیں۔ اس وقت بابر اعظم 49 اور محمد رضوان 16 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

Advertisement

قبل ازیں راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز  جنوبی افریقا نے ٹیل اینڈرز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان پر پہلی اننگز میں 71 رنز کی برتری حاصل کی جبکہ دوسری اننگز میں پاکستانی ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام ہو گیا اور صرف 16 رنز پر 3 وکٹیں گر گئیں۔

جنوبی افریقا کی ٹیم کے ٹیل اینڈرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، مہمان ٹیم نے آخری 3 وکٹوں پر 194 رنز کا اضافہ کیا اور پاکستان پر 71 رنز کی برتری حاصل کی۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 185 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن آصف آفریدی نے بغیر کسی رن کے اضافے کے ڈیولڈ بریوس کو پویلین بھیج دیا۔

اس کے بعد آصف آفریدی نے کائل ویرینے اور سیٹ بیٹر ٹریسٹان اسٹبس کو بھی آؤٹ کر کے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 5 شکار مکمل کیے۔ مارکو جینسن کو نعمان علی نے ایل بی ڈبلیو کیا۔

8 کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد سینورن متھوسوامے اور کیشو مہاراج نے شاندار بیٹنگ  کی اور 71 رنز کی شراکت قائم کی جبکہ متھو سوامے نے ربادا کے ساتھ ملکر بھی قیمتی 98 رنز کا اضافہ کیا اور ٹیم کا اسکور 404 رنز تک پہنچایا۔

کگیسو ربادا 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 71 رنز بنا کر آصف آفریدی کا چھٹا شکار بنے جبکہ متھوسوامے 89 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

Advertisement

پاکستان کی جانب سے آصف آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دو وکٹیں نعمان علی کے حصے میں آئی اور ایک ایک کھلاڑی کو شاہین آفریدی اور ساجد خان نے آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 333 رنز اسکور کیے تھے جس میں کپتان شان مسعود نے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی جبکہ سعود شکیل نے 66 اور عبداللہ شفیق نے 57 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کیشوو مہاراج نے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے 333 رنز کے تعاقب میں 4 وکٹوں پر 185 رنز بنا لیے
بابراعظم کی شمولیت پر اختلافات شدید، جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلنے کا امکان نہیں
کھلاڑی کے ہمراہ دفتر آؤ اور ٹرافی لے جاؤ، محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کے خط پر جواب
سابق کپتان مصباح الحق کو پی سی بی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان
رضوان کپتانی سے ہاتھ دھو بیٹھے، شاہین آفریدی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر
ویمنز ورلڈکپ میں بھارت کی مسلسل ناکامیاں، سوشل میڈیا پر شدید تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر