Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد

Now Reading:

پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد

شمالی وزیرستان کے یونس خان اسٹیڈیم میران شاہ میں پاک فوج کے زیرِ اہتمام ٹی 20 کرکٹ لیگ کا فائنل میچ منعقد ہوا جس میں خیبر پختونخواہ کی 16 ٹیموں نے حصہ لیا۔

 اس شاندار تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی مہمانِ خصوصی تھے۔

شاہد آفریدی نے اس موقع پر پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج بچوں کو سرگرم رکھ کر ان کا ٹیلنٹ پروان چڑھا رہی ہے۔

 تعلیم اور کھیل نوجوان نسل کے لئے بہت اہم ہیں، اور پاک فوج اس کردار کو احسن طریقے سے نبھا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا، اور حکومت سے درخواست ہے کہ فٹبال، کرکٹ کیمپس اور وکیشنل ٹریننگ سینٹرز قائم کئے جائیں۔

Advertisement

کرکٹ لیگ میں باجوڑ کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ شاہد آفریدی نے کھلاڑیوں اور ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے اور کھیل کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔

اس کامیاب کرکٹ لیگ کے انعقاد پر عوام نے پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر