 
                                                                              پاکستان نے تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔
جنوبی افریقا کے 110 رنز کا ہدف پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر باآسانی 13.1 اوورز میں حاصل کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 28 رنز بنائے، صائم ایوب نے 38 گیندوں پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے شاندار 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، بابر اعظم 11 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستانی بولرز کی تباہ کن نے جنوبی افریقا کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا، پروٹیز 111 رنز ہی بنا سکی۔
جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 110 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔
پروٹیز بیٹر ہینڈرکس 0، کوئنٹن ڈی کوک 7 اور ٹونی ڈی زورزی 7 رنز بنا سکے۔ ڈیولڈ بریوس کی 25 رنز کی مزاحمتی اننگز سب سے نمایاں رہی۔
میتھیو بریزکے 5، ڈونووین فریرا 15، جارج لنڈے 9، کاربن بوش 11، برگر 9 اور بارٹمین 12 رنز بنا سکے۔
پاکستان کی جانب سے سب سے نمایاں بالر فہیم اشرف تھے جنہوں نے 4 پروٹیز کا شکار کیا، سلمان مرزا 3، نسیم شاہ 2 اور ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔
سیریز میں واپس آنے کے لیے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں گرین شرٹس کو لازمی فتح درکار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 