
والدہ کے انتقال پر دعا و فاتحہ خوانی، ماں کی عظمت کو خراجِ عقیدت
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیتی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا و فاتحہ خوانی کی گئی۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ ماں کائنات کا سب سے عظیم اور انمول رشتہ ہے، اولاد کی ترقی، کامیابی اور زندگی کے ہر قدم میں ماں کی دعائیں شامل ہوتی ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ماں کی گود پہلی درسگاہ ہے جو انسان کے کردار اور زندگی کو سنوارتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماں جیسا انمول رشتہ دنیا میں صرف ایک بار ملتا ہے، اس کا کوئی نعم البدل نہیں۔
دونوں وزراء نے ضیاء الحسن لنجار کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام خاندان کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News