چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلادیش کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقاتوں میں بدلتے ہوئے علاقائی و عالمی حالات، سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
فریقین نے دوطرفہ دفاعی و سلامتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان اور بنگلادیش کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی احترام اور خودمختار برابری کی بنیاد پر مزید فروغ پائیں گے۔
انہوں نے عسکری سطح پر روابط اور تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ بنگلادیشی افواج کے ہیڈکوارٹرز آمد پر جنرل ساحر شمشاد مرزا کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس دورے سے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دفاعی اور سلامتی تعاون کے نئے امکانات پیدا ہوں گے اور خطے میں استحکام کو فروغ ملے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
