
اسلام آباد: سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان اختلافات کے پس منظر میں وزیر داخلہ محسن نقوی کل وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی جس میں صوبائی سطح پر پیدا ہونے والے حالیہ تنازعات اور انتظامی معاملات پر گفتگو متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی اس ملاقات میں صدر آصف علی زرداری کا پیغام وزیراعظم تک پہنچائیں گے۔ ملاقات میں صوبوں کے درمیان تعاون کے فروغ، امن و امان کے معاملات اور بین الصوبائی رابطوں کو بہتر بنانے کے اقدامات پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق محسن نقوی کی یہ ملاقات وفاقی و صوبائی سطح پر پائے جانے والے اختلافات کو کم کرنے کی ایک اہم کوشش تصور کی جا رہی ہے، تاکہ مرکز اور صوبوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News