
کولمبو: پاکستان ویمنز ٹیم کل آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں ایکشن میں ہوگی، جس کے لیے ٹریننگ سیشن مکمل کر لیا گیا ہے۔
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اپنا تیسرا میچ کل 8 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ یہ میچ پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔
ٹیم نے آج دوپہر اسی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، جہاں ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔ کوچنگ اسٹاف کے مطابق ٹیم کی تیاری مکمل ہے اور کھلاڑی پُرعزم ہیں کہ آسٹریلیا کے خلاف بہتر کارکردگی دکھائیں۔
پاکستان ٹیم نے ایونٹ کے ابتدائی دونوں میچوں میں متوازن کھیل پیش کیا، تاہم آسٹریلیا کے خلاف میچ کو ٹورنامنٹ کے اہم مراحل میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News