لاہور: ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث ٹیم انتظامیہ میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث ہیڈ کوچ محمد وسیم کو ان کے عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ محمد وسیم کو 2024 میں ویمن ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا، تاہم ان کی کوچنگ میں پاکستانی ویمن ٹیم کی کارکردگی مسلسل زوال پذیر رہی۔
بورڈ کی مکمل سپورٹ کے باوجود وہ نتائج دینے میں ناکام رہے، اور ان کی قیادت میں ٹیم ویمن ورلڈ کپ کا ایک بھی میچ نہیں جیت سکی۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں نے شکایت کی کہ محمد وسیم ہیڈ کوچ ہونے کے باوجود باقاعدہ کوچنگ پر توجہ نہیں دیتے تھے۔
ان کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ خود بیٹسمین رہے مگر ویمن ٹیم کی بیٹنگ بدترین سطح پر پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق محمد وسیم کا رویہ اکھڑ مزاج رہا اور ان کے بولنگ و بیٹنگ کوچز سمیت کھلاڑیوں سے بھی تعلقات کشیدہ رہے۔
مزید بتایا گیا کہ محمد وسیم ہیڈ کوچ ہونے کے ساتھ ٹیم کی سلیکشن کے عمل میں بھی شامل تھے، جبکہ سپورٹ اسٹاف کی تقرریاں بھی ان کی مرضی سے ہوئیں، اس کے باوجود نتائج صفر رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویمن ٹیم بولنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں بھی مسلسل تنزلی کا شکار ہے، ورلڈ کپ کے دوران متعدد کیچز ڈراپ ہوئے۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگلے ہفتے نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کا اعلان کردیا جا
ئے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
