Advertisement
Advertisement
Advertisement

علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے

Now Reading:

علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے

پشاور: اسپیکر کے پی کے اسمبلی نے قرار دیا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے جو استعفیٰ دیا وہ آئین اور قانون کے مطابق درست ہے۔

اسپیکر بابر سلیم سواتی نے اسمبلی اجلاس میں کہا کہ وزیراعلیٰ نے آرٹیکل 130 کی شق 8 کے تحت 8 اکتوبر اور پھر 11 اکتوبر کو دو مرتبہ استعفیٰ گورنر کو بھیجا اور دونوں پر علی امین نے ہی دستخط کیے، لہٰذا استعفیٰ خود منظور ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ کے استعفے کے تمام لوازمات آئین و قانون کے مطابق تھے اور حافظ حمداللہ کے حوالے سے عدالت کا فیصلہ بھی موجود ہے۔

اسپیکر نے گورنر کے اقدام کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ آئین و قانون کا تحفظ کریں، اور اسی بناء پر رولنگ جاری کی گئی۔

اجلاس کے دوران اسپیکر غصے کا اظہار بھی کرتے رہے اور کارکنوں کی ہلڑ بازی اور نعرہ بازی پر سختی سے نوٹس لیا، انہوں نے کہا کہ نعرے بازی سے وزیراعلیٰ تبدیل نہیں ہو سکتے اور اگر کسی نے نعرے جاری رکھے تو انہیں باہر نکال دیا جائے گا۔

Advertisement

اجلاس میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے بائیکاٹ کا اعلان کیا، جس کے بعد اپوزیشن اراکین اسمبلی ہال سے واک آؤٹ کر گئے۔ اپوزیشن نے استدعا کی کہ گورنر کے پاس 15 دن موجود ہیں اور وہ اس غیر آئینی عمل کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔

اس مجموعی صورتحال میں ایوان میں واضح طور پر حکومتی اور اپوزیشن کے درمیان تنازع جاری رہا جبکہ اسپیکر نے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے طریقہ کار اور قواعد و ضوابط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انتخاب کا طریقہ کار شق 17 کے تحت بالکل واضح ہے اور آئینی و قانونی تقاضے پورے ہوتے ہی کارروائی آگے بڑھے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
انڈس شیلڈ ایلفا، فضائی جنگی مشق کیلئے پاکستان ایئرفورس کا دستہ آذربائیجان پہنچ گیا
وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امراء آمد، نواز شریف سے اہم ملاقات
پاک افغان جنگ بندی معاہدہ درست سمت میں پہلا قدم ہے، نائب وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر