Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی

Now Reading:

پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی

پاکستان کے خلاف جھوٹ اور پروپیگنڈے کی نئی مہم میں بھارتی میڈیا ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے بھارتی جریدے فرسٹ پوسٹ کی گمراہ کن خبر کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اسے پاکستان دشمنی پر مبنی من گھڑت رپورٹ قرار دیا ہے۔

بھارتی جریدے نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاکستان کی عسکری قیادت نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور اسرائیلی ایجنسی موساد کے ساتھ مبینہ معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت 20 ہزار پاکستانی فوجی غزہ بھیجے جائیں گے۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے واضح کیا کہ پاکستان نے نہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا ہے اور نہ کسی قسم کی فوجی تعیناتی پر کوئی بات چیت ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) اور دفترِ خارجہ دونوں نے اس نوعیت کے کسی فوجی مشن کی تائید یا اعلان کی سختی سے تردید کی ہے۔

ترجمان وزارتِ اطلاعات نے کہا کہ فرسٹ پوسٹ نے صحافتی اصولوں کو پامال کرتے ہوئے ایک نجی اخبار کے جملے سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیے۔

Advertisement

بھارتی رپورٹ میں شامل نام نہاد انٹیلی جنس لیکس اور دعوے مکمل طور پر جھوٹے، بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔

وزارت نے کہا کہ رپورٹ میں CNN-News18 جیسے ذرائع کا حوالہ دیا گیا ہے، جو ماضی میں بھی غیر مصدقہ اور فیک اطلاعات پھیلانے میں بدنام ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کا مؤقف ہمیشہ سے واضح اور اصولی رہا ہے کہ فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت اور آزادی کی غیر متزلزل حمایت۔

سرکاری بیان میں کہا گیا کہ سفاک مودی کے اشاروں پر ناچنے والا گودی میڈیا جھوٹے بیانیے گھڑ کر پاکستان کے خلاف نفرت پھیلانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، لیکن سچ ہمیشہ سامنے آ کر ان کی سازشوں کو بے نقاب کر دیتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر